۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
رہبر انقلاب اسلامی

حوزہ/ اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے عام اور انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے تین ہزار تین سو اٹھاسی افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دی  ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے عام اور انقلابی عدالتوں اور مسلح افواج کے عدالتی ادارے سے، اسی طرح محکمہ جاتی کارروائی کے تحت سزا پانے والے تین ہزار تین سو اٹھاسی افراد کو معافی دینے یا ان کی سزائیں کم کرنے کی تجویز کو منظوری دی ہے۔

عدلیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین محسنی اژہ ای نے اسلامی انقلاب کی پرشکوہ کامیابی کی سالگرہ کے موقع کی مناسبت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو ایک خط لکھ کر 3388 قیدیوں کی سزا معاف کرنے یا ان کی سزا میں کمی یا تبدیلی کی تجویز پیش کی تھی، جس سے انھوں نے اتفاق کیا ہے۔

معافی کے مخصوص کمیشن میں ان افراد کی فائلوں کا جائزہ لیا گيا تھا اور انھیں معافی یا سزا میں کمی کا مستحق پایا گیا۔ آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے یہ تجویز آئین کی دفعہ ایک سو دس کی گيارہویں شق کے تحت منظور کی ہے۔


لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .